پاکستانی تاجروں کا 20 رکنی وفد 6 روزہ دورے پر بھارت چلا گیا

پاکستانی تاجروں کا 20 رکنی وفد 6 روزہ دورے پر بھارت چلا گیا

لاہور  ( پ ر) پاکستانی تاجروں کا 20 رکنی اعلیٰ سطحی وفد 6 روزہ دورے پر بھارت روانہ ہو گیا ہے۔ وفد کی سربراہی ایشیا پیسفک چیمبر کے  صدرطارق سعید کر رہے ہیں جبکہ دیگر اراکین میں سارک چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک، ایس ایم منیر شکیل احمد ڈھینگڑا، زبیر، ایف طفیل،  شیخ منظر عالم، ملک سہیل اور دیگر احباب شامل ہیں۔ دورے کے دوران پاکستانی وفد بھارتی تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ جب کہ بھارتی چیمبر آف کامرس کے سینئر ممبر وکرم جیت سنگھ کی بیٹی کی شادی میں بھی شرکت کرے گا۔ روانگی سے قبل وفد کے سربراہ طارق سعید نے کہا کہ  دورہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے کے لئے مدد گار ثابت ہو گا۔ باہمی تجارت میں اضافے کیلئے  مدد گار ثابت ہو گا۔ باہمی تجارت میں اضافے کیلئے دونوں ممالک کے تاجر برادری کوششیں کر ر ہی ہے۔