ورکرز ویلفیئر فنڈز منتقلی کیلئے وفاق سے معاملات طے کررہے ہیں: راجہ اشفاق

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ورکرز ویلفیئر بورڈ اور فنڈز کی18ویں ترمیم کے تحت صوبہ پنجاب کو جلد از جلد منتقلی کے لیے وفاقی حکومت سے معاملات طے کئے جارہے ہیں تاکہ مزدوروںاور فیکٹری وکرز کو مالی گرانٹس جاری کی جا سکیں۔یہ بات صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے اس حوالے سے وزیراعلی محمد شہباز شریف کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کے تیسر ے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون نجم الحسن نجمی، سیکرٹری لیبر کیپٹن (ر) محمد یوسف،سیکرٹری آئی اینڈ سی ندیم محبوب،ڈپٹی سیکرٹری خزانہ صائمہ احد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔