روپے کی بے قدری سے صنعتی پیداوار متاثر ہو گی: راجہ عدیل

لاہور  (کامرس رپورٹر)  تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج   (لنڈا بازار)  لاہورکے سینئر نائب صدر  راجہ عدیل نے کہا ہے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتی پیداوار متاثر ہوگی کیونکہ روپے کی بے قدری کے باعث درآمدی خام مال کی قیمت بڑھے گی، جس کی وجہ سے ملک کے اندر ہونے والے مصنوعات کی پیداواری لاگت  میں اضافہ ہو  گا  اور ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔  راجہ عدیل نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتی پیداوار متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک پر بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی بڑھے گا اس لیے ایسے اقدامات کئے جائیں جن کے باعث ادائیگیوں میں توازن قائم ہو اور تجارتی خسارہ میں کمی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے۔