جنرل راحیل شریف کو مبارکباد، توقع ہے نئے آرمی چیف فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرینگے:خالد پرویز

لاہور (پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے جنرل راحیل شریف کو نیا آرمی چیف بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دفاع وطن اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے کہ وہ سچے اور پکے فوجی ہیںاور ان کے پاس کمانڈ کا وسیع تجربہ ہے اور وہ ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نبٹنے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاقابلیت اور سنیارٹی دونوں اعتبار سے جنرل راحیل شریف وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا بہترین انتخاب ہے۔