آبی ذخائرمیں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا:ارسا

اسلام آباد  (اے پی پی) ملک کے بڑے آبی ذخائرمیں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ جمعرات کو ارسا کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادوشمارکے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 38 لاکھ 23 ہزار جبکہ منگلا ڈیم میں 37 لاکھ 11 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔