راجہ اشفاق سرور کی زیر صدارت اجلاس
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کی زیر صدارت یکم مئی کے حوالے سے اہم اجلاس کیا گیا-اجلاس میں سیکرٹری لیبر ، کمشنر پیسی ،ڈی جی لیبر ، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ ، پراجیکٹ ڈائریکٹر چائلڈ لیبر سمیت اعلی افسران نے شرکت کی -اجلاس میں بتایا گیا کہ مزدوروں کے لئے 208 فلیٹس وار بٹن ضلع ننکانہ میں تقریباً تکمیل کو پہنچ چکے ہیں اور یہ اپنی نوعیت کے بہترین فلیٹس ہیں جن کی الاٹمنٹ کا سلسلہ جلد شروع کر دیا جائے گا -اس سے مزدوروں سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا- صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ اس الاٹمنٹ کو صرف ایک ضلع تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اس کے دائرہ کار کو 30 کلو میٹر تک پھیلایا جائے۔