سونا100روپے تولہ مہنگا
کراچی( آن لائن)عالمی صرافہ مارکیت میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے سے کے بعد عید الفطر سے قبل پاکستان میں سونا مہنگا ہو گیا۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1304ڈالر ہوگئی جس کے باعث صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت48ہزار300روپے سے بڑھ کر48ہزار400روپے ہو گئی۔