پٹرول کی درآمد ات 18 لاکھ 94 ہزار ٹن پہنچ گئی

پٹرول کی درآمد ات 18 لاکھ 94 ہزار ٹن پہنچ گئی

اسلام آباد (این این آئی) مالی سال 2012-13ءکے دوران پٹرول کی درآمدات 22فیصد اضافہ کےساتھ 18لاکھ 94 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جولائی 2012ءسے جون 2013ءکے دوران پٹرول کی درآمدات میں بتدریج اضافہ ہوا۔ تیل کی درآمدات 22 فیصد اضافہ کےساتھ 18 لاکھ 94ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی جبکہ مالی سال 2011-12ءکی اسی مدت کے دوران 15لاکھ 55 ہزار ٹن پٹرول درآمد کیا گیا تھا۔ ماہرین کے نزدیک گھریلو سطح پر جنریٹر کے استعمال میں اضافہ سے تیل کی کھپت میں تیزی آئی۔ مالی سال2012-13ءکے دوران تیل کی طلب میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔