سونا 53200 روپے تولہ ہو گیا

سونا 53200 روپے تولہ ہو گیا

کراچی ( آن لائن)ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر سونے کے کاروبار میں تیزی رہی لیکن ہفتے کے آخری تین دنوں میں سونے کے بھاﺅ میں معمولی کمی بھی دیکھی گئی۔گزشتہ ہفتے ملکی صرافہ مارکےٹ میں فی تولہ سونا1700 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا1458 روپے مہنگا ہو گیا ۔گزشتہ ہفتے فی تولہ سونے کے دام1700 روپے بڑھ کر53200 روپے اور10 گرام سونے کی قیمت 1458 روپے بڑھ کر45ہزار600روپے ہو گئی ۔