انرجی بحران نے معیشت کی بنیادیں ہلا دیں: میاں سلیم

انرجی بحران نے معیشت کی بنیادیں ہلا دیں: میاں سلیم

لاہور (خبر نگار) انجمن تاجران سینٹری ویئر لاہور کے نائب صدر میاں سلیم نے کہا کہ بجلی بحران نے معیشت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بے شمار وسائل ہونے کے باوجود ملکی معیشت کی قسمت زوال پذیر ہے۔ ان وسائل میں پانی سے سستی ترین بجلی پیدا کرنے کے علاوہ گیس‘ کوئلہ‘ ایٹمی پاور‘ سولر اور بائیو سمیت ایندھن کے تمام ذرائع ہیں جن کو استعمال میں لاکر انرجی کا مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔