سام سنگ اور جاز کا اشتراک
لاہور (کامرس رپورٹر) سام سنگ اور جاز نے پاکستان میں فلیگ شاپ ڈیوائس گلیکسی s8 اور s8 پلس کی لانچنگ کیلئے اشتراک کا اعلان کیا ہے دونوں کمپنیوں کے درمیان اشتراک کے نتیجے میں صارفین گلیکسی s8 اور s8 پلس اپنے قریبی جاز ریٹیل آؤٹ لیٹس سے بالترتیب 87 ہزار اور 97 ہزار روپے میں حاصل کئے جا سکتے ہیں صارفین ان دونوں اسمارٹ فونز کی خریداری پر ایک ماہ کے لئے مفت تھری جی اور ایل ٹی ای انٹرنیٹ کی سہولت سے بھی استفادہ کر سکیں گے سام سنگ پاکستان و افغانستان کے صدر JH Lee کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں اسمارٹ فونز پسند کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد سام سنگ پر اعتماد رکھتی ہے۔