شہباز شریف کا ضروری اشیائ، سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بعض اشیائے ضروریہ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کابینہ کمیٹی عوام کو مناسب داموں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورد و نوش، سبزیوں اور پھلوں کی مناسب داموں فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
شہبازشریف/ نوٹس