کسب بینک کو بینک الاسلامی میں ضم کرنا غیر معمولی کیس نہیں: گورنر سٹیٹ بینک

کسب بینک کو بینک الاسلامی میں ضم کرنا غیر معمولی کیس نہیں: گورنر سٹیٹ بینک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گورنرسٹیٹ بینک نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو  بتایا کہ کسب بنک کو بنک الااسلامی میں ضم کرنا کوئی غیر معمولی کیس نہیں ۔اس  حوالے سے چاراداروں نے ہم سے رابطہ کیا اور معاملات اسلامی بنک کے ساتھ طے پاگئے جس پرسینیٹرسیف علی خان نے کہا کہ کورٹ کی ججمنٹ کمیٹی کو فراہم کی جائے اور پارٹی نے خود ہی کیس واپس کیوں لیا معاملات میں کچھ عجیب صورتحال محسوس ہوتی ہے ۔سینیٹر اسلام الدین شیخ نے سوالات چیئرمین کمیٹی کو پیش کیے جس کے جوابات اسٹیٹ بنک سے آئندہ اجلاس میں طلب کر لیے۔