کئی روز مندے کے بعد سٹاک مارکیٹ تیز‘ سرمایہ کاری میں 59 ارب روپے سے زائد اضافہ

کئی روز مندے کے بعد سٹاک مارکیٹ تیز‘ سرمایہ کاری میں 59 ارب روپے سے زائد اضافہ

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) سٹاک مارکیٹ میں کئی روز سے چھائے مندے کے بادل چھٹ گئے اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 32700، 32600اور32800کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔ سیمنٹ ،توانائی اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے  باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔  مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں 1 فیصد کمی کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 332.24 پوائنٹس اضافے سے 32842.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میں59 ارب 29 کروڑ 75 لاکھ 85 ہزار 147 روپے کا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر71 کھ رب37 ارب 36 کروڑ 66 لاکھ 96 ہزار 751 روپے ہو گئی۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں  تیزی کے دوران 99 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 44.52 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5503.71 بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 6 لاکھ 38 ہزار 700 حصص کا کاروبار ہوا۔