مرغزار کالونی کے مسائل حل کرانا اولین ترجیح ہے: سہیل انور رانا

مرغزار کالونی کے مسائل حل کرانا  اولین ترجیح ہے: سہیل انور رانا

لاہور (خبر نگار) رہائشیوں کے مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرغزار کالونی کے اتحاد گروپ کے صدارتی امیدوار سہیل انور رانا نے 90 فٹ کارپٹ کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر‘ ملک فیصل‘ چودھری پرویز اقبال جٹ‘ حاجی کلیم‘ عطا اللہ علوی‘ ملک کاشف‘ ملک انتظار حسین کھوکھر‘ میاں نعیم نے بھی شرکت کی اور اتحاد گروپ کی حمایت کا اعلان کیا۔