جنوبی پنجاب پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب پولٹری ریسرچ  انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب میں پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک  نسیم صادق  نے گزشتہ روز ایک محکمانہ میٹنگ میں متعلقہ افسران کو پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ جنوبی پنجاب قائم کرنے کے منصوبے کا PC-I فوری تیارکرنے کی ہدایت کر دی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2015-16کے ذریعے جنوبی پنجاب میںپولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے منصوبے کی حتمی منظوری کے بعد پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔