برآمدات‘ درآمدات کے فروغ کیلئے امریکی بنک اور لاہور چیمبر میں معاہدہ

برآمدات‘ درآمدات کے فروغ کیلئے امریکی بنک اور لاہور چیمبر میں معاہدہ

لاہور (کامرس رپورٹر)  امریکہ کا ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایگزم) اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مل کر کام کریں گے۔ یہ فیصلہ امریکی بینک ایگزم کے شعبہ گلوبل بزنس ڈویلپمنٹ کے نائب صدر ریمنڈ جے ایلس کے درمیان لاہور چیمبر میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر ہوا۔ امریکی قونصل جنرل زچیری ہرکنرائیڈر، کمرشل قونصلر شرلے جے ڈکلو، لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر، سابق سینئر نائب صدر میاں طارق مصباح اور ایگزیکٹو کمیٹی ارکان بھی اجلاس میں موجود تھے۔