کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے: پیاف

کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے: پیاف

لاہور )کامرس رپورٹر) پیاف نے ملک میں کاروباری سرگرمیاں بحال و تیز کرنے کے لیے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں روایتی سست روی اور ریڈ ٹیپ ازم کو ختم کرنے پر زور دیا ہے - گزشتہ روزکاروباری افراد کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے  ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ ملک میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کا فقدان ہے -اگر کوئی سرمایہ کار سامنے آ جائے تو سرکاری دفاتر میں موجود افسر شاہی کے حوصلہ شکن رویہ سے تنگ آ کر ہاتھ کھینچنے پر مجبور ہو جاتا ہے -