پارکو آئل ریفائنری کی بندش مائع گیس کی 400 ٹن یومیہ قلت

پارکو آئل ریفائنری کی بندش مائع گیس کی 400 ٹن یومیہ قلت

لاہور (نیوزرپورٹر) پارکو آئل ریفائنری کی عارضہ بندش کے باعث لوکل مارکیٹ میں مائع گیس کی روزانہ400 ٹن قلت پیدا ہوچکی ہے،ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ترجمان بلال جبار کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پارکو کو عارضی طور پر پیدوار بند کرنا پڑی ہے، جس کی وجہ سے100روپے کلو والی ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر120روپے کلو ہو چکی ہے۔