محکمہ لائیو سٹاک نے آمدن کا 90 فیصد ہدف حاصل کرلیا: خورشید علی زیدی

لاہور(سٹی رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک نے مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن کا 90 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے جبکہ باقی 10 فیصد 30 جون تک مکمل کرنے کی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان محکمہ کی آمدن کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک خورشید علی زیدی نے اس موقع پر شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی ماہانہ آمدن رپورٹ میں آمدن کی کمی کی وجوہات وضاحت سے تحریر کی جائیں۔