لاہور ماربل سٹی کے قیام سے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا: محبوب علی سرکی

لاہور (پ ر) اٹلی و یورپ کے سب سے بڑے ماربل انڈسٹریز گرینائٹ کی مشینری بنانے والے لونا LUNA ABRASIV گروپ نے پاکستان کی ماربل انڈسٹری کو جد ید کرنے اور مائننگ سیکٹر میں استعمال ہونے والی جدید مشینری اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں گرینائٹ ماربل Squareمائننگ بلاک نکالنے کے لیے وسیع سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ گریژن ہال میں ملک گیر ماربل تاجران کے عظیم الشان کنونشن سے ماربل انڈسٹریز پاکستان کے چیئر مین و انجمن تاجران پنجاب کے صدر چوہدری محبوب علی سرکی نے پاکستان بھر کے ماربل گرینائٹ کے لاکھوں تاجروں کی طرف سے یورپ کی سب سے بڑے گروپ کے چیئر مین سرجیوپاسینی، مائیکل پبانی، آیاڈدو کا پاکستان کی تباہ شدہ ماربل انڈسٹری کے لیے دس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان سے پاکستان بھر کے لاکھوںل ماربل تاجروں کو اپنی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع ملے گا۔