سٹاک مارکیٹوں میں مندا‘ 100 انڈیکس 3 نفسیاتی حدوں سے گر گیا‘ سرمایہ کاری میں 51 ارب سے زائد کمی

سٹاک مارکیٹوں میں مندا‘ 100 انڈیکس 3 نفسیاتی حدوں سے گر گیا‘ سرمایہ کاری میں 51 ارب سے زائد کمی

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 324.91 پوائنٹس کی کمی سے 20958.86 پوائنٹس ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 280.95 پوائنٹس کی کمی سے 16228.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس ای 100 انڈیکس 324.91 پوائنٹس کی کمی سے 20958.86 پوائنٹس ہوا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 80 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 259 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مارکیٹ کیپیٹل 51 کھرب 56 ارب 1 کروڑ 21 لاکھ 10 ہزار 531 روپے سے کم ہو کر 51 کھرب 4 ارب 9 کروڑ 44 لاکھ 86 ہزار 676 روپے ہو گیا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز مندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر93کمپنیوں کا کاروبارہوا۔9کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔43کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ41کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس120.82پوائینٹس کی کمی کے ساتھ4434.86پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل74لاکھ 42ہزار400حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز89 لاکھ36 ہزار 520حصص کا لین دین ہوا تھا۔