حادثے میں معصوم بچوں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے: وقار احمد میاں

لاہور(کامرس رپورٹر)انجمن تاجران آٹو پارٹس بادامی باغ کے صدر وقار احمد میاں نے گجرات سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ویگن ڈرائیور سمیت اس سانحہ کے تمام ذمہ داروں کے خلاف انتہائی سخت ایکشن عمل میں لائے، سانحے میں انیس معصوم بچوں اور ایک ٹیچر کی شہادت پر صرف تاجر برادری ہی نہیں بلکہ ساری قوم سوگوار اور آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام کا مطالبہ کرتی ہے۔ وہ بادامی باغ میں ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔