ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ اوگرا نے نوٹس لے لیا

ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ اوگرا نے نوٹس لے لیا

لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹربیوٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 15روپے اضافے کے خلاف احتجاج پر چیرمین اوگرا نے نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹربیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین عرفان کھوکھر سے گزشتہ روز ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے میں ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔