ایل این جی درآمد کرنے کا سب سے زیادہ فائدہ سندھ کو ہوگا: شاہد خاقان عباسی
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرلیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دنیامیں کہیں11ماہ کی رکارڈمدت میں ایل این جی ٹرمینل تعمیرنہیں کیا گیا، لیکن پاکستان میں اس ٹرمینل کو بہت کم مدت میں تعمیر کیا گیا ہے،ایل این جی کا یہ پروجیکٹ تخمینہ لاگت سے بہت کم میں مکمل کیا گیا ہے-
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ 31 مارچ سے دوسو ایم ایم سی ایف ڈی گیس یومیہ بنیادوں پر سسٹم آجائے گی،جبکہ ٹرمینل کا حجم یومیہ 600 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد ہے-