اشیا ءکی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے : پیاف
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ(پیاف) کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے چند متفرق اشیاءکی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت 6ماہ کے ریکارڈ احتجاج ،کمزور معیشت اور امن و امان کی صورتحال کے باوجود ملکی معیشت ترقی کے سفر کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت کی کچھ اشیاءکی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔ جس سے عوام کو بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر اربوں روپے کا فائدہ پہنچا ۔