حکومت بائیو ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرے : لاہور چیمبر
لاہور(کامرس رپورٹر) حکومت بائیوٹیکنالوجی فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ۔ یہ بات صدر لاہور چیمبر اعجاز اے ممتاز نے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بائیوٹیکنالوجی کے شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرسکتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام کریں۔