دیہی سڑکوں کا انفراسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے 150 ارب روپے مختص کر دیئے: مجتبیٰ شجاع
لاہور(خبر نگار) وزیر ایکسائز وٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کی اقتصادی وسماجی حالت کو بہتر بنانے کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں جس میں دیہات میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے -150 ارب روپے سے منصوبہ شروع کیا ہے۔ ٹریکٹر پر سبسڈی-5 ارب روپے،جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں -30 ارب روپے سے صاف پانی پروگرام،-150 ارب روپے سے بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک بنایا گیا اور صوبے کے کئی دوسرے شہروں میں بھی انرجی کے منصوبے شروع کئے ہیں۔