پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی میں کوئی خاطرخواہ کمی نہ ہوسکی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی میں کوئی خاطرخواہ کمی نہ ہوسکی

ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آٹھ ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے مہنگائی کی شرح میں کمی صفر اعشاریہ چار آٹھ،بارہ ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے صفر اعشاریہ پانچ،اٹھارہ ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے مہنگائی میں کمی صفر اعشایہ پانچ دو، پینتیس ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے صفر اعشاریہ پانچ چار جبکہ اس سے زائد آمدن والے افراد کےلئے کمی کی شرح صفر اعشاریہ پانچ تین فیصد رہی،ادارہ شماریات کے مطابق گڑ،خشک دودھ،انرجی سیور،سرخ مرچ،شرٹس اور چائے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر،انڈوں اور چکن سمیت سولہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی تاہم گندم،چاول اور گوشت سمیت اکتیس اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں