پولٹری شعبہ کو زبردست بحرانی کیفیت کا سامنا ہے : مصطفی کمال

پولٹری شعبہ کو زبردست بحرانی کیفیت کا سامنا ہے : مصطفی کمال

 لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (ناردرن زون) کے چیئر مین، ڈاکٹر محمد مصطفی کمال نے کہا کہ پولٹری کی صنعت کو روزانہ تقریباً 30 کروڑ کا خسارہ ہو رہا ہے بیشتر پولٹری فارمز بند ہو رہے ہیں۔ پولٹری کے شعبے کو زبردست بحرانی صورتحال کا سامنا ہے۔ اگر حکومت نے پولٹری کے شعبے کیلئے فوری طور پر زندہ مرغی پر 55 روپے سبسڈی کا بندوبست نہ کیا تو آنے والے چند ایام میں پولٹری کی صعنت بند ہو جائے گی۔