پنجاب میں مکئی کا 3.632 ملین ٹن پیداواری ہدف مقرر کر دیا : محکمہ زراعت پنجاب

پنجاب میں مکئی کا 3.632 ملین ٹن پیداواری ہدف مقرر کر دیا : محکمہ زراعت پنجاب

لاہور (کامرس رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق سال 2014-15ءمیں صوبہ پنجاب میں 1.501 ملین ایکڑ رقبہ پر مکئی کاشت کی جائے گی جس سے 3.632 ملین ٹن پےداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مکئی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے منظور شدہ ہائبرڈ اقسام ایف ایچ 810، یوسف والا ہائبرڈ اور دوسری ہائبرڈ اقسام کاشت کریں۔ شرح بیج وٹوں پر کاشت کے لیے 8 تا 10 کلو گرام جبکہ ڈرل سے کاشت کی صورت میں 12 تا 15کلو گرام فی ایکڑ رکھیں۔ بہاریہ مکئی کی کاشت کاٹن ڈرل، پلانٹر، پور یاکیرا سے بھی کی جا سکتی ہے اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ سو ا دو تا اڑھائی فٹ ہونا چاہےے۔ کاشتکار بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت 15 مارچ تک مکمل کرےں جبکہ عام اقسام کی کاشت میدانی علاقوں میں فروری کے آخر تک اور راولپنڈی ڈویژن میں آخر فروری سے 20 مارچ تک مکمل کریں۔