سی این جی سٹیشنوں کو ایل این جی پر منتقل کرنیکا فیصلہ

سی این جی سٹیشنوں کو ایل این جی پر منتقل کرنیکا فیصلہ

ملتان (وقائع نگار خصوصی) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ کی زیر صدارت ملتان کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب کے سی این جی اسٹیشنوں کو ایل این جی میں کنورٹ کرنے کا سلسلہ 20 مارچ سے شروع ہو گا جس سے شہریوں کو پورا مہینہ ایل این جی کی سہولت ملے گی۔ اجلاس میں کہا گیا ایل این جی کی امپورٹ کے حوالہ سے حکومت نے ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے جس سے بند انڈسٹری کے مالکان ایک مرتبہ پھر اپنے پا¶ں پر کھڑے ہو کر کاروبار کر سکیں گے۔ اجلاس میں کیپٹن (ر) شجاع‘ فیاض گیلانی‘ را¶ شاہد اقبال‘ رانا جبار کے علاوہ دیگر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
سی این جی