سٹاک مارکیٹ میں بدستور مندا‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 33700 کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا

سٹاک مارکیٹ میں بدستور مندا‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 33700 کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا

کراچی +لاہور (سٹاف رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ہے ۔کے ایس ای 100 انڈیکس 33700کی نفسیاتی حدسے بھی گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں7ارب54کروڑ روپے سے زائد کی کمی ، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس130.61 پوائنٹس کمی سے 33632.19 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 76 کھرب 15 ارب 58 کروڑ 68 لاکھ 62 ہزار867 روپے ہوگئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر 76 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 14 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 19 کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ 43 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس55.97 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5985.25 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میںکل 16لاکھ 82 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہوا۔