پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کیلئے 6 ارب 82 کروڑ کی منظوری
لاہو ر (کامرس رپورٹر ) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے آٹھویں خصوصی اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 6ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 6 ارب 82کروڑ 62 لاکھ 46 ہزار روپے کی منظوری دی۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی وسیم اجمل چوہدری سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلیٰ افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے آٹھویں اجلاس میں جن 6 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی۔