ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالرکم آگئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی ہوئی مرکزی بنک کے ذخائر کم ہو کر 16 ارب 5 کروڑ ڈالر رہ گئے جبکہ کمرشل بنکوں کے پاس 5 ارب 10 کروڑ ڈالر موجود ہیں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 15 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔