چیف ایگزیکٹو لیسکو کے سٹاف آفیسر کی سیٹ کئی ماہ سے خالی، تقرری نہ کی جا سکی
لاہور (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کے سٹاف افسر کی سیٹ گذشتہ کئی ماہ سے خالی ہے جس کی وجہ سے چیف ایگزیکٹو لیسکو کے کمپنی کے تمام افسران و ملازمین کو پیغامات 1 لائن سٹاف اور 1 ٹیلی فون آپریٹر کے ذریعے دئیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو گذشتہ 4 سے 5 ماہ گزرنے کے بعد بھی سٹاف افسر سے محروم ہے۔ محمد شعیب چیف ایگزیکٹو لیسکو کا سٹاف افسر تھا جو ٹریننگ پر ہے اب اس کی جگہ ایک لائن سپرنٹنڈنٹ رانا اکبر اور ٹیلی فون آپریٹر محمد فاروق سٹاف افسر کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔