فلورملز انڈسٹری مطالبات پورے ہونے تک قومی اسمبلی اور سینٹ کے سامنے دھرنا دے گی
لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان فلور ملز ایسوی ایشن نے اعلان کیا کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کرتی توفلور ملنگ انڈسٹری اپنے جائز مطالبات پورے ہونے تک قومی اسمبلی اور سینٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی او ر اگر ہمیں ملک گیر ہڑتال کرنی پڑی تو ہم اس سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ یہ اعلان گزشتہ روز پاکستان فلور ملز ایسوی ایشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مرکزی چیئرمین بدرالدین کاکڑ نے کی۔ اجلاس میں چاروں صوبائی چیئرمینوں چوہدری ناصر عبداللہ، ریاض اللہ خان، حاجی یوسف آفریدی کے علاوہ فلور ملنگ انڈسٹری کے دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔