وزیر اعلی ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کرکے انہیں زندگی کا پیغام دیں: خلیل الرحمن
لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر اعلی شہباز شریف نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کرکے انہیں زندگی کا پیغام دیں۔ ریٹائرڈ ملازمین کی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی خلیل الرحمن نے کہا کہ نجی شعبہ کے ملازمین غیر ملکی نہیں کہ انہیں صرف 5200 روپے ماہوار دے کر زندگی اور موت کے درمیان لٹکایا جاتا ہے۔