گراں فروشی پر 94 افراد گرفتار 15 کو جیل بھیج دیا گیا
لاہور (خبر نگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران986 مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر29دکانداروں کے چالان کیے جبکہ39,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،65افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر94افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے15افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔