چین نے اورنج منصوبہ کیلئے 3ارب 63 کروڑ روپے کی ایک اور قسط جاری کر دی: ترجمان پنجاب حکومت
لاہور (صباح نیوز) حکومت پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایگزم بینک آف چائنہ نے لاہور اورنج لا ئن میٹروٹرین منصوبے کے لئے3ارب 63 کروڑ روپے کی ایک اورقسط جاری کر دی گئی ہے، اس منصوبے کے لئے تسلسل کے ساتھ مزید رقم کا اجرا وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی مخلصانہ قیادت، ترقیاتی پالیسیوں اور شفاف گورننس پر چین کی حکومت اور مالیاتی اداروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ ایگزم بینک آف چائنہ اس منصوبے کے لئے ابھی تک چار قسطوں میں مجموعی طور پر 44کروڑ ڈالر مہیا کر چکا ہے ۔