رائیونڈ روڈپر احتجاج کا فیصلہ بے وقت اور غیردانشمندانہ ہے:تاجر
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور اور گرد و نواح کی کاروباری تنظیموں نے سیاست اور جمہوریت کے نام پر رائیونڈ روڈ پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کے گھر کے قریب احتجاجی پروگرام کے فیصلہ کو بے وقت اور غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے ایسے کسی پروگرام میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ناصر سعید ۔ لاہور ٹاوّ ن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظہیر بھٹہ ۔ کتار بند انڈسٹریل ایریا کے رہنما سید محمود غزنوی ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر عرفان قیصر شیخ ۔ پنجاب کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صدر خواجہ خاور رشید ،فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے رہنما ارشد بیگ اور گرائینڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار بشیر چوہدری اور آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیر ی خواتین بچوں بوڑھوں اور جوانوں پر بھارتی بربریت کا پردہ چاک اور مودی دھمکیوں کا صحیح جواب دے کر کشمیری ا ور پاکستانی عوام کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے ۔