ایشیائی ترقیاتی بنک چین پاکستان راہداری منصوبے کی حمایت کرتا ہے ، ژانگ وین کائی
بیجنگ (آئی این پی ) ایشیائی ترقیاتی بنک چین اور پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) جو کہ ایشیائی خطے میں بیلٹ و روڈ منصوبے کا اہم اور پائلٹ پراجیکٹ ہے کی حمایت کرتا ہے کیونکہ طرفین علاقائی تعاون اور یکجہتی کو فروغ دینے کا مشترکہ مقصد رکھتے ہیں۔ وسطی و مغربی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء آپریشنز کیلئے اے ڈی بی کے نائب صدر ژانگ وین کائی نے ان خیالات کا اظہار چینی میڈیا کے ساتھ انٹرویو کے دوران کیا ۔