ٹیوٹا30 دینی مدارس میں نئے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹرز شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے: عرفان قیصر
لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی صوبہ بھرکے 30دینی مدرسوں میں نئے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے دینی مدرسوں کے علما ء کرام کے اصرار اور مطالبات کے پیش نظر مزیدنئے سینٹرز کھولے جائیں گے تاکہ دینی طلباء کو شارٹ کورسز کے ذریعے ہنر مند بنا یا جائے اِن خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔