گندم کی امدادی قیمت بڑھائی گئی تو آٹے کا تھیلہ 800 روپے کا ہو جائیگا

 اسلام آباد(اے پی اے ) پاکستان فلورملز ایسو سی ایشن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی قیمت بڑھائی گئی تو بیس کلو آٹے کا تھیلا آٹھ سو روپے کا ہوجائے گا۔ چیئرمین فلور ملز ایسو سی ایشن چوہدری عبدالجبار کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی بلکہ فلور ملز انڈسٹری بھی اس سے شدید متاثر ہوگی۔ جسے پہلے ہی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ امدادی قیمت بڑھانے سے حکومت کو گندم کی خریداری کیلئے بنکوں سے لئے گئے قرضوں پر دوسو ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنا پڑے گی۔