گلوبل اسلامی مائیکروفنانس فورم 8 دسمبر سے دبئی میں شروع ہو گا

لاہور (کامرس رپورٹر) اخوت اور الہدی مرکز برائے اسلامی بنکاری و اقتصادیات کے زیر اہتمام عالمی غربت کے خاتمے کے لئے گلوبل اسلامی مائیکرو فنانس فورم کا انعقاد 8 دسمبر سے دوبئی میں ہو گا جس میں25ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔اس امر کا اظہار گزشتہ روزاخوت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب اور الہدی مرکز برائے اسلامی بنکاری و اقتصادیات کے چیف ایگزیکٹو آفسر محمد زبیر مغل نے لاہور پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلوبل اسلامی مائیکرو فنانس فورم کا انعقاد کا مقصد عالمی غربت کے خاتمے کے لئے اسلامی مائیکرو فنانس کے طریقہ کار کو دنیا بھر میں بہتر طریقے سے متعارف کروانا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی مائیکرو فنانس کو دنیا بھر میں پزیرائی مل رہی ہے اور ورلڈ بنک،IFC,IDBو دیگر عالمی اداروں کی تحقیقاتی روپوٹوں کے مطابق بہت سے ممالک میں اسلامی مائیکرو فنانس کی طلب کنونشنل کی نسبت زیادہ ہے اور اعداد و شمار سے یہ بات بھی واضح ہے کہ اسلامی مائیکرو فنانس کی غربت کے کمی اور شوشل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے استعداد کار بہت بہتر ہے۔