کے ای ایس سی کے حکومتی اداروں پر واجبات 76 روپے سے متجاوز

 کراچی (اے پی اے ) کراچی الیکٹرک سپلائی کے حکومتی اداروں پر واجبات چھہتر ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ سب سے بڑا نادہندہ کراچی واٹر اینڈ سوریج بورڈ ہے۔کے ای ایس سی حکام کے مطابق حکومتی اداروں پر بجلی کے بلوں کی مد میں واجبات چھہتر ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔ جس میں سب سے بڑا نادہندہ کراچی واٹر اینڈ سوریج بورڈ ہے۔ جس پر اٹھارہ ارب روپے کے واجبات ہیں۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کے حکام کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے ایک سو تیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی کی جارہی ہے۔ جبکہ سردیوں میں کے ای ایس سی کو گیس کی طلب دو سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔ کے ای ایس سی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس کے بل کی مد میں اٹھائیس ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے جو مذکورہ واجبات کی ادائیگی سے منسلک ہے۔