کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنزکل سے دو دن کے لیے شیڈول کے مطابق بند کردئیے جائیں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنزکل سے دو دن کے لیے شیڈول کے مطابق بند کردئیے جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرکے سی این جی اسٹشنزکو دو دن کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی جومحکمہ کی جانب سے جمعہ کی صبح نوبجے بحال کردی جائے گی۔ سوئی سدرن ترجمان کے مطابق شیڈول کیخلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے مزید چوبیس گھنٹے تک گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو دن سے سی این جی مالکان نے غیرمعینہ مدت کے لیے سندھ بھرمیں سی این جی اسٹشن بند کردیئے ہیں جس سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔