کراچی الیکٹرک سپلائی کے حکومتی اداروں پر واجبات 76 ارب سے تجاوز کرگئے

کراچی الیکٹرک سپلائی کے حکومتی اداروں پر واجبات 76 ارب سے تجاوز کرگئے

کراچی (اے پی اے) کراچی الیکٹرک سپلائی کے حکومتی اداروں پر واجبات چھہتر ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ سب سے بڑا نادہندہ کراچی واٹر اینڈ سوریج بورڈ ہے۔کے ای ایس سی حکام کے مطابق حکومتی اداروں پر بجلی کے بلوں کی مد میں واجبات چھہتر ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔ جس میں سب سے بڑا نادہندہ کراچی واٹر اینڈ سوریج بورڈ ہے۔ جس پر اٹھارہ ارب روپے کے واجبات ہیں۔