پروفیسر بلال عبداللہ عباسی کی وفات پر وائس چانسلر جی سی یو اور دیگر کا اظہار تعزیت

لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخلیق الرحمان، شعبہ فزکس کے چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹر حسن اے شاہ اور دیگر سٹاف ممبران نے جی سی یوشعبہ فزکس کے سابقہ ایسوسی ایٹ پروفیسر بلال عبداللہ عباسی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد آج بروز منگل شعبہ فزکس میں کیا جا رہا ہے ۔