پاکستان، جاپان کا سیاسی، معاشی، ثقافتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار

پاکستان، جاپان کا سیاسی، معاشی، ثقافتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار

 ٹوکیو(آئی این پی ) پاکستان اورجاپان کے درمیان سالانہ سیاسی مشاورت کاساتواں دورٹوکیومیں ہواجس میں پاکستانی وفدکی قیادت سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کی جبکہ جاپانی وفدنائب وزیرخارجہ اکیتاکا سائیکی کی قیادت میں شریک ہوا۔اجلاس کے بعدجاری اعلامیہ کے مطابق فریقین نے سیاسی،معاشی،دفاعی ،ثقافتی،تعلیمی اورزرعی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کاجائزہ لیا ۔اس وقت پاکستان میں جاپان کی جانب سے شروع کئے گئے 33سماجی واقتصادی ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے۔ جلیل عباس جیلانی نے گزشتہ چھ دہائیوں میں پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں جاپان کے کردارپراس کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے جاپانی وفد کوپاکستان کے امریکہ ،بھارت،افغانستان اورایران کے ساتھ تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پاکستان کے نقطہ نظرکابھی تبادلہ کیا۔سیکرٹری خارجہ نے جاپانی وفد کوحکومت کی طرف سے طبی، تعلیمی اور انتخابی اصلاحات اورآئینی ترامیم کے بارے میں بھی بتایااوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اورقربانیوں کو اجاگرکیا۔